ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر سخت معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی ، ایران اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے، ایران سے 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے میں امریکا ، برطانیہ ، روس، جرمنی ، فرانس اور چین فریق تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ریاستی دہشتگردی کی سرپرستی کرتاہے، جوہری ڈیل کے تحت ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت مل گئی، ایران شام ،یمن میں کارروائیاں کر رہا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہے کہ ایران کا وعدہ جھوٹاتھا، ایران نیوکلیئر ڈیل یکطرفہ تھی، ڈیل کے بعد ایران نےبجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سےروکناہوگا، ایران ایک دہشت گرد ملک ہے،دنیا بھرمیں دہشت گردی میں ملوث ہے، معاہدہ یکطرفہ تھا، ایران سے نیوکلیئر معاہدہ نہیں ہوناچاہیے تھا، معاہدے کو جاری رکھا تو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی، جیسےہی ایران ایٹمی ہتھیاربنانےمیں کامیاب ہوگیا تو دیگر ممالک بھی کوششیں تیزکردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے ایٹمی تعاون کرنیوالی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے، امریکا خالی دھمکیاں نہیں دیتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).