وہ میرے بھی بھائی جیسا تھا لیکن اس چمکدار نیلی آنکھیں تھیں


 کوک سٹوڈیو سے شہرت پانیوالی پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ وہ لڑکا مجھ سے بڑا اور بھائی کا دوست تھا۔

مقامی ویب سائٹ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے بتایاکہ ’محبت ہوتی رہتی ہے ، اس عمر میں سب سے زیادہ ہوتی ہے ،ہر روز ہوتی ہے اورمیرے ساتھ بھی ہوتاہے، پہلی محبت دس سال کی عمر میں سات سال بڑے دوست کے بھائی سے ہوئی، وہ میرے بھی بھائی جیسا تھالیکن اس چمکیلی نیلی آنکھیں تھیں، سوچتی تھی کہ یہ کیا چیز ہے یار۔۔۔ گلوکارہ کاکہناتھاکہ وہ پہلا پیارتھا لیکن اس کے بعد پاکستان میں زیادہ لوگوں سے نہیں ہوا، ہالی ووڈ پر زیادہ ہوا لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کیوں نہیں ہوا، آج کل کوئی لڑکا میرے ذہن میں نہیں ہے ،پاکستانی فلموں میں کام کرنیوالے لڑکے بھی ہینڈسم اور سمارٹ ہیں‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).