کس کے فالوورز میں کتنا اضافہ ہوا؟


سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرسیاسی دائرہ اثر بڑھانے کے لیے دنیا بھر کے سیاستدانوں کا پسندیدہ ترین ہتھیار بن گیا۔پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر پاکستان کے سیاستدانوں نے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کر لیا ہے۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اپنی سیاسی حریف جماعتوں سے ہمیشہ ایک قدم آگے رہی ہے۔ اس جماعت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا ویب پورٹل بنانے والی پہلی سیاسی جماعت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اس میدان میں کہیں پیچھے ہے۔ پارٹی رہنماﺅ کا کہنا ہے کہ ماسوائے چند ایک نوارد رہنماﺅں کے پارٹی رہنماﺅں کی اکثریت سوشل میڈیا کے حوالے سے روایتی قسم کے خیالات رکھتی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے ٹوئٹر فالوورز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 34دنوں میں ان کے فالوورز میں ایک لاکھ تہتر ہزار نوسو کا اضافہ ہوا جن میں نوے ہزار ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا۔ پنجاب کے وزیر اعلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ وہ اس عرصے کے دوران ایک لاکھ پانچ ہزار ایک سو تہتر فالوورز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے اکسٹھ ہزار نے نئے اکاﺅنٹس بنائے ہیں۔ مریم نواز اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہیں جن کے فالوورز میں پچانوے ہزار تین سو چون کا اضافہ ہوا جن میں سے انسٹھ ہزار آٹھ سو نے نئے اکاﺅنٹس بنائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).