ڈبلن ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ شروع ہونے میں تاخیر


میلاہائیڈ کرکپ کلب

Inpho
میلا ہائیڈ کرکپ سٹیڈیم کا منظر

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان طویل انتظار کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ شروع نہیں ہو سکا اور رکاوٹ خراب موسم اور بارش بنی ہے۔

گرینچ کے مقامی وقت کے مطابق میچ کو صبح گیارہ بجے شروع ہونا تھا مگر پھر امپائرز نے فیصلہ کیا کہ کھانے سے پہلے کوئی کھیل نہیں ہوگا۔

آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ سکاٹ لینڈ میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیے

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: ’تاریخ نہ دہرانے کا سنہری موقع‘

2007 کے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف غیر معمولی کامیابی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئی ہیں۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر بوئد رینکن آئرلینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ 25 سال میں دونوں ملکوں کے لیے کھیلنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔

سینیئر بلے باز ایڈ جوئسی جنھوں نے انگلینڈ کی جانب سے سنہ 2006 سے 2007 کے دوران 17 ایک روزہ میچز کھیلے تھے بھی ڈبلن میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

آئرلینڈ سکواڈ: ولیم پورٹرفیلڈ (کپتان) اینڈریو بالبرنی، ایڈ جوئس، ٹائرون کین، اینڈریو میکبرین، ٹم مرتاغ، کیون او برائن، نیل او برائن (وکٹ کیپر) بوئد رینکن، جیمز شینن، کریگ ینگ، پال سٹرلنگ، سٹوئرٹ تھامسن، گیری ولسن۔

پاکستانی سکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، فہیم اشرف

مالا ہائیڈ کرکٹ کلب

Inpho
مالا ہائیڈ کرکٹ کلب میں وکٹ کو بارش سے بچانے کے لیے کور کر دیا گیا ہے

.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp