بظاہر آیت اللہ خامنہ ای صدر ٹرمپ پر طنز کر رہے ہیں


https://www.instagram.com/p/Bio-EWqnIIv/?utm_source=ig_embed


جمعے کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تہران میں کتابوں کے میلے میں لی گئی ایک تصویر انسٹا گرام پر دکھائی دی۔

تمام تصاویر میں کچھ ایسا غیر معمولی نہیں تھا لیکن ایک تصویر ایسی تھی جس میں وہ مائیکل ولف کی کتاب فائر اینڈ فیوری جس کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا کی ورک گردانی کر رہے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں زندگی کا نظام درہم برہم ہے۔

یاد رہے کہ تین دن پہلے ایران اور امریکہ کے تعلقات میں ایک اہم لیکن بدترین موڑ آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو ایران کے ساتھ کیے جانے والے کثیر ملکی معاہدے سے نکال لیا ہے اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ابتدا میں ایران نے مایوسی کا اظہار کیا تھا تاہم اب اس کا ردعمل غیر رسمی انداز اپنا رہا ہے۔

اسی کتاب کے سامنے آنے پر مسٹر ٹرمپ نے اسے ’فکشن‘ اور مسٹر وولف کو فراڈ قرار دیا تھا۔

جب جنوری میں یہ کتاب شائع ہوئی تھی تو اسے ’بم شیل‘ کہا گیا اور صدر ٹرمپ کی ذہنی صحت پر تجزیہ نگاروں نے سوالات اٹھائے۔

کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ صدر ٹرمپ اپنے دوستوں کی بیویوں کا پیچھا کرتے ہیں۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد صدر روحانی کا بیان سامنے آیا کہ ایران دنیا کی دو بڑی سپر پاورز چین اور روس سے مذاکرات کرے گا۔ اور آیت اللہ خامنہ ای کی یہ تصویر حسن روحانی کی اس ٹویٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس معاہدے پر سابق امریکی صدر براک اوباما نے دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے میں امریکہ کے علاوہ فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی بھی شامل تھے۔

بدھ کو آیت اللہ خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ڈیل سے نکل کر ’ایک بڑی غلطی‘ کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ امریکہ پر بھروسہ نہ کریں۔

یہ کتب میلہ دو مئی کو شروع ہوا اور 10 مئی تک جاری رہا۔

https://www.instagram.com/p/BiowcjGndGz/?taken-by=khamenei_ir


https://www.instagram.com/p/BipPJRxnZ9W/?taken-by=khamenei_ir



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp