ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی عمدہ بولنگ، دونوں اوپنرز آؤٹ


ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

آئرلینڈ نے اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ پاکستان کو عمدہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

13 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اظہر علی چار اور امام الحق صرف چار رنز بنا سکے۔

اس وقت کریز پر اسد شفیق اور حارث سہیل موجود ہیں۔

ائرلینڈ کی جانب سے بوئد رینکن اور ٹم مرتاغ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز خراب موسم اور بارش کے باعث ضائع ہوگیا تھا اور امپائرز نے اعلان کیا تھا کہ خراب موسم کے باعث پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں۔

آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ سکاٹ لینڈ میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیے

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: ’تاریخ نہ دہرانے کا سنہری موقع‘

2007 کے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف غیر معمولی کامیابی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئی ہیں۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بالر بوئد رینکن آئرلینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ 25 سال میں دونوں ملکوں کے لیے کھیلنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔

سینیئر بلے باز ایڈ جوئسی جنھوں نے انگلینڈ کی جانب سے سنہ 2006 سے 2007 کے دوران 17 ایک روزہ میچز کھیلے تھے بھی ڈبلن میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

آئرلینڈ سکواڈ: ولیم پورٹرفیلڈ (کپتان) اینڈریو بالبرنی، ایڈ جوئس، ٹائرون کین، اینڈریو میکبرین، ٹم مرتاغ، کیون او برائن، نیل او برائن (وکٹ کیپر)، بوئد رینکن، جیمز شینن، کریگ ینگ، پال سٹرلنگ، سٹوئرٹ تھامسن، گیری ولسن۔

پاکستانی سکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، فہیم اشرف۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp