ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی


ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ ‌کے مابین واحد ٹیسٹ کرکٹ میچ کے تیسرے دن آئرلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 310 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیر کر دی تھی۔

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور محض سات کے سکور ان کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آئرلینڈ کے تین بلے باز اینڈریو بالبرنی، اور این او برائن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کیون او برائن 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس وقت آئرلینڈ کی آٹھ وکٹیں گر چکی ہیں اور اس کے 100 رنز بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تین، شاداب خان اور محمد عامر نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کیں۔

کرکٹ

آئرلینڈ کے تین بلے باز اینڈریو بالبرنی، کین اور کیون او برائن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے

اس سے قبل پاکستان نے اپنے گذشتہ روز کے سکور 268 چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو شاداب خان اور فہیم اشرف نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور میں مزید اضافہ کیا۔

مزید پڑھیے

ڈبلن ٹیسٹ کا دوسرا دن شاداب اور فہیم اشرف کے نام

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: ’تاریخ نہ دہرانے کا سنہری موقع‘

فہیم اشرف 83 رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ شاداب خان نے 55 اور اسد شفیق نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مرتاغ نے چار، ٹامسن نے تین اور بوئد رینکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز خراب موسم اور بارش کے باعث ضائع ہو گیا تھا۔

آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ سکاٹ لینڈ میں کھیلے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp