عالیہ بھٹ کو فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں اداکاری پر شدید تنقید کا سامنا


\"aliaضروری نہیں کہ ہر کام پر تعریف ہی موصول ہو، کبھی کبھی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ ہوا بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ، جنھیں آنے والی فلم \’اڑتا پنجاب\’ کے ٹریلر میں ان کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا.
فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نیوز ایبل ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر شیفالی ایس جا کی جانب سے عالیہ کے لیے ایک \’کھلا خط\’ شائع کیا گیا، جس میں انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا.
شیفالی کا کہنا تھا کہ انھیں شاہد اور فلم کی دیگر کاسٹ کی کارکردگی نے متاثر کیا لیکن فلم میں عالیہ کا مہاجر بہاری کا کردار انھیں ہضم نہیں ہوا.
بس یہ \’کھلا خط\’ ملتے ہی عالیہ نے بھی اپنے ردعمل کے طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام دیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ \’ہر عمل کا ایک برابر اور مخالف ردعمل سوشل میڈیا پر ہوتا ہے.\’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments