خامنائی کی ٹرمپ مخالف کتاب پڑھتے تصویر،نئی بحث کا آغاز


خامنائی کی ٹرمپ مخالف کتاب پڑھتے تصویر،نئی بحث کا آغاز

کیا ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی امریکی صدر کو طنزکا نشانہ بنا رہے ہیں ،خامنائی کی ٹرمپ مخالف کتاب پڑھتے وقت کی تصویر پردنیا بھر میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا خامنائینیوکلیئر معاہدے سے دستبرداری کا بدلہ چکا رہے ہیں؟ ۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں آیت اللہ خامنہ آئی امریکی صحافی مائیکل وولف کی ڈونلڈ ٹرمپ مخالف کتاب “فائیر اینڈ فیوری” پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر جو تہران میں منعقد ہونیوالے ایک کتب میلے میں لی گئی ہے،پوسٹ ہونے کے بعد عالمی میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا ایرانی سپریم لیڈر نے بھی جدید ٹرینڈ’’انٹرنیٹ ٹرولنگ‘‘ کو اپناتے ہوئے امریکی صدر کو طنز و مزاح کے ذریعے کوئی پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).