صرف اور صرف صبا قمر


اداکارائیں سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہیں تو اکثر اپنے لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں اور شائد ہی کوئی اداکارہ ہو جو اس تنقید کی زد میں نہ آئی ہو۔ صباءقمر بھی ان اداکاراﺅں میں شامل ہیں جنہیں بولڈ اور نڈر کہا جاتا ہے۔

وہ حقیقت میں ”باغی“ ہیں جس کا احساس لوگوں کو اس وقت ہوا جب انہوں نے قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈرامہ سیریل ”باغی“ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ناصرف پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خوب نام کمایا ہے بلکہ اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے بھارتیوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔

صباءقمر کی اب چند ایسی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں دیکھ کر نوجوانوں کے دل چھلنی چھلنی ہو گئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی تنقید کرنے کے بجائے تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد صارفین نے دل کھول کر ان کی تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا ”بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں، آپ میری پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں“

ایک صارف نے لکھا ”آپ پوری شوبز انڈسٹری میں بہترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں“

ایک اور صارف نے لکھا ”صرف اور صرف صباءقمر“

ایک صارف نے کہا ”بہت ہی خوبصورت تصاویر ہیں“

ایک اور صارف نے لکھا ”ملکہ“

ایک صارف نے کہا ”آگ لگا دی“

ایک اور صارف نے لکھا ”میری آئیڈیل۔۔۔ آپ بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”خوبصورت“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).