آئر لینڈ کے جنگلی بکرے اور بے حیائی کا گرم بازار


مغربی ممالک میں انسانوں کی بے راہروی تو عام پائی ہی جاتی ہے مگر آئرلینڈ کے ایک دیہات میں جنگلی بکروں نے بے حیائی کا ایسا بازار گرم کیا ہے کہ گاﺅں والے توبہ توبہ کر اٹھے ہیں اور ان بکروں سے پناہ مانگنے لگے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اینس کاﺅنٹی کلئیر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ بکرے جنسی جنون میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی حرکتوں سے ہر کوئی خوف میں مبتلاءہے۔ ان جانوروں کے غول کے غول علاقے میں گشت کرتے ہیں اور ہر جگہ جنسی ملاپ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ یہ جنگلی بکرے ایسے بے قابو ہوئے ہیں کہ ہر چیز سے ملاپ کی کوشش کرتے ہیں اور حتیٰ کہ سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ چند دن قبل دو بکرے مقامی بجلی گھر میں داخل ہوگئے اور زمین پر پڑے برقی آلات کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

اہل علاقہ اس مصیبت سے نجات پانے کے لئے تراکیب سوچ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پورے غول کو پکڑ کر علاقہ بدر کردیا جائے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بکروں کو قابو کرکے جنسی صلاحیت سے محروم کردیا جائے۔ کونسلر میری ہاورڈ نے اس مصیبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”یہ جانور ایسے ملاپ کررہے ہیں جیسے یہ ان کی زندگی کا آخری وقت ہے اور دوبارہ انہیں یہ موقع نہیں ملے گا۔ ہم ان سے بہت پریشان ہیں لیکن ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان کی زندگی ختم کر دی جائے۔ ہمیں اس مسئلے کے کسی مناسب حل کی تلاش ہے۔“

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).