ششی تھرور پر اہلیہ کے قتل کی فرد جرم عائد


ششی تھرور

ششی تھرور نے سنہ 2010 میں سنندنا سے شادی کی تھی

انڈیا کے ممبر پارلیمان اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ششی تھرور پر اہلیہ کو مبینہ طور پر خود کشی کے لیے اکسانے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

سنندنا پشکر کی موت کو پہلے خود کشی قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس نے اسے قتل قرار دے کر تفتیش شروع کی تاہم کسی کو اس کے لیے نامزد نہیں کیا۔

میری بیوی تو انمول ہے: ششی تھرور

ششی تھرور اور سنندا پشکر کی شادی

اب دہلی پولیس نے اس مقدمے میں ششی تھرور پر فردِ جرم عائد کی ہے اور ان پر اپنی اہلیہ کو خود کشی پر اکسانے اور ان کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرنے کا الزام ہے۔

ششی تھرور نے اس خبر کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خلاف ان ’احمقانہ الزامات کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔‘

https://twitter.com/ShashiTharoor/status/995977116884729856

https://twitter.com/ShashiTharoor/status/995977356933136384

ششی تھرور انڈیا کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگرس کے رکن پارلیمان ہیں۔ انھوں نے سنہ 2010 میں دبئی کی ایک کاروباری خاتون سنندنا پشکر سے شادی کی تھی۔ 17 جنوری سنہ 2014 کو دہلی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں سنندنا کی لاش پائی گئی تھی۔

سنندنا پشکر کی موت سے قبل یہ دونوں ٹوئٹر پر پیغامات کے باعث تنازع کا شکار ہوئے جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ ششی تھرور کا ایک پاکستانی صحافی خاتون سے افیئر ہے۔

تاہم بعد ازاں ششی تھرور اور سنندنا نے اصرار کیا کہ وہ ہسنی خوشی رہ رہے ہیں اور یہ ٹویٹس ان کی مرضی سے نہیں کی گئی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp