ڈبلن: آئرلینڈ اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہار گیا، پاکستان کی پانچ وکٹوں سے کامیابی


امام الحق

پاکستان کی جانب سے امام الحق 74رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست د ے دی ہے۔

یہ آئرلینڈ کا پہلا بین الاقوامی کرکٹ ٹیسٹ میچ تھا۔

منگل کو ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آئرلینڈ ‌نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 74رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 14 کے مجموعی سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

اظہر علی دو، حارث سہیل سات اور اسد شفیق ان رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بابر اعظم 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو پاکستانی ٹیم فتح سے صرف 20 رنز کی دوری پر تھی۔

اس کے بعد آنے والے بلے باز سرفراز احمد صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ ‌کی جانب سے مرتاغ نے دو جبکہ ٹامسن اور رینکن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ

آئرلینڈ کی اننگز کی خاص بات کیون اوبرائن کی عمدہ سنچری تھی جنھوں نے 118 رنز کی اننگز کھیلی

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آئرلینڈ کی ٹیم 339 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آئرلینڈ کی اننگز کی خاص بات کیون اوبرائن کی عمدہ سنچری تھی جنھوں نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ ٹامسن 53 اور جوئس 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسی بارے میں مزید خبریں

ڈبلن ٹیسٹ: آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی

ڈبلن ٹیسٹ کا دوسرا دن شاداب اور فہیم اشرف کے نام

آئرلینڈ کے خلاف میچ ہو اور 2007 کا ورلڈ کپ ذہن میں نہ آئے

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: ’تاریخ نہ دہرانے کا سنہری موقع‘

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ، محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں آئرلینڈ کو 130 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد فالو آن پر مجبور کر کے دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن ناقص فیلڈنگ اور چند متنازع فیصلوں کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم 160 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی تھی۔

آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد اب پاکستان 24 مئی سے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا اور تین ٹی 20 میچ سکاٹ لینڈ میں کھیلے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp