وارانسی میں پل گرنے سے 18 افراد ہلاک، معتدد زخمی


واراناسی

جنوبی ایشیا میں فلائی اوور اور برج گرنے کے واقعات عام ہیں

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں ایک پل گرنے کے حادثے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے ہونے کا امکان بھی ہے۔ یہ مزدور فلائی اور کے گرنے کے وقت اس پر کام کررہے تھے۔

یہ حادثہ وارانسی کے کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب ہوا۔

یاد رہے کہ ہندو کے لیے مقدس سمجھا جانا والا شہر بنارس وارانسی انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ ہے۔

مزید پڑھیے

وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے سات افراد ڈوب کر ہلاک، آٹھ لاپتہ

بس حادثہ: 27 بچوں کی ہلاکت، تحقیقات شروع

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے کے بعد انھوں نے اپنے نائب کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر بھیجا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ زخمیوں کی مدد کررہے ہیں۔

Indian bystanders gather at the site of a flyover collapse in Varanasi on May 15, 2018. At least sixteen people have been killed after a flyover collapsed on a street in Varanasi, the Press Trust of India reported.

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کے بعد افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جنوبی ایشیا میں فلائی اوور اور پل گرنے کے واقعات عام ہیں۔ اس سے قبل 13 مئی کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے سات افراد ہلاک اور آٹھ لا پتہ ہوگئے تھے۔

جبکہ گذشتہ برس انڈیا کی مغربی ریاست گوا میں پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ایک پل کے گرنے سے دو افراد ہلاک اور کئی دیگر لاپتہ ہوگئے تھے۔

Indian bystanders gather at the site of a flyover collapse in Varanasi on May 15, 2018.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp