خرم نواز گنڈاپور کی منہاج القرآن گرلز ہاسٹل کی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے منہاج القرآن گرلز ہاسٹل کی لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں بلند آواز میں ڈانٹا۔

لڑکیوں نے بات کرنے کی کوشش کی توخرم نواز گنڈاپور سختی سے انہیں شٹ اپ کہتے رہے، انہوں نے لڑکیوں کو ڈانتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا دوسرا روپ نہیں دیکھا۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے کچھ لڑکیاں باہر افطار پارٹی میں جانا چاہ رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ہاسٹل سے 6 بجے کے بعد اگر کوئی لڑکی ہاہر جائے گی تو اسٹاف کی فیمیل ممبر کا اس کے ساتھ جانا ضروری ہے۔

خرم نواز کے مطابق ہاسٹل کی لڑکیوں نے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں، جب لڑکیوں کو منتشر ہونے کا کہا تو لڑکیوں نے انکار کیا، جو لڑکی زیادہ بدتمیزی کر رہی تھی تو میں نے کہا اس کے والد سے بات کرائیں تاکہ ان کو بتاؤں۔

وڈیو کا لنک ذیل میں دیا جا رہا ہے

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •