تحریک لبیک کی ایک اور وارننگ


پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے قریبی ساتھی پیر افضل قادری نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے حکومت کووارننگ جاری کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں ہوٹل بند کروائیں نہیں تو تحریک لبیک کے کارکنان خود بند کروائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر جاری ویڈیو پیغام میں پیر افضل قادری کا کہناتھا کہ رمضان شریف میں حکومت ہوٹلوں کو لائسنس جاری نہ کرے ، یہ بہت بڑا گناہ ہے ، اعلانیہ روزہ توڑنے کی سزا کے طور پر اسلامی حکومت ایسے شخص کو قتل کروا سکتی ہے ، اگر کسی کا روزہ نہ ہو تو وہ ڈرائی فروٹ استعمال کر سکتاہے یا پھر بسکٹ کھا سکتاہے ، یہ اڈوں پر اور جی ٹی روڈ پر ہوٹل ہر گز نہیں ہونے چاہیے ، ضلع گجرات میں جو ہمارے کارکنان ہیں اگر وہ کوئی ہوٹل کھلا دیکھیں تو فوری حکومت سے اسے بند کروانے کیلئے رابطہ کریں اور اگر حکومت نہ کرے تو خود بند کروائیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).