ازدواجی فرائض کی ادائیگی کا وہ فائدہ جو ہم نہیں جانتے تھے


ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے کئی طبی فوائد ماہرین اپنی تحقیقات میں بتا چکے ہیں اور اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو میاں بیوی ہفتے میں متعدد بارازدواجی فرائض ادا کرتے ہیں درمیانی عمر میں جا کر ان کو حافظے کی کمزوری کا مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔

اس تحقیق میں آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف وولنگونگ کے سائنسدانوں نے 50سال سے زائد عمر کے 6ہزار جوڑوں کی رومزہ معمولات، خوراک اور جنسی عمل کی عادات کا دو سال کا ریکارڈ اکٹھا کیا اوران لوگوں کی یادداشت کے ٹیسٹ کرکے ان کے نتائج کا ان کی عادات سے موازنہ کیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مارک ایلن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل جو لوگ بکثرت ازدواجی فرائض ادا کر رہے تھے ان کی یادداشت دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میاں بیوی کے ازدواجی تعلق قائم کرنے سے دماغ کے ہیپوکیمپس (Hippocampus)نامی حصے میں عصبی خلیوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے جس انسان کے حافظے کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).