عمران خان کے خلاف ایک پوری فلم ریلیز ہونے والی ہے؛ معروف صحافی کا انکشاف


”شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے فلم بنوائی ہے جو۔۔۔“ انتخابات سے قبل عمران خان سے متعلق کون سی فلم آ رہی ہے؟ ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچا دی

 پاکستان میں انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اور سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں الزامات کی سیاست دیکھنے میں آئی اور پھر پانچ سال اسی طرح گزر گئے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ سلسلہ اب مزید آگے بڑھے گا۔

معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پوری ایک فلم آنے والی ہے جو شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی ہے۔ اس انکشاف نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور پی ٹی آئی کارکن پریشان ہیں کہ نہ جانے ان کے کپتان کیخلاف ایسی کون سی فلم آنے والی ہے۔

ہارون الرشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ریحام بیچاری کیا لکھے گی۔ پوری ایک فلم آنے والی ہے۔ شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی ہے، غیر ملکیوں کی مدد سے۔ مزید تفصیل ایک آدھ دن میں۔ مافیا تو مافیا ہوتی ہے، الیکشن کو کھلاڑی حلوہ سمجھ رہے ہیں؟“

Haroon ur Rasheed@haroon_natamam

ریحام بیچاری کیا لکھے گی۔ پوری ایک فلم آنے والی ہے۔ شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کرکےبنائ ہے، غیر ملکیوں کی مدد سے۔ مزید تفصیل ایک آدھ دن میں۔ مافیا تو مافیا ہوتی ہے۔ الیکشن کو کھلاڑی حلوہ سمجھ رہے ہیں؟

یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کسی نے عمران خان کی حمایت کی تو کوئی ریحام خان اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتا ٰنظر آیا۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).