کرنل سہیل عابد کے والد نے اپنے شہید بیٹے کے جسد خاکی کا استقبال کیسے کیا


کرنل سہیل عابد کے جسد خاکی کو گھر لایا گیا تو ان کے والد نے کس طرح استقبال کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دیکھ کر ہر پاکستانی داد دینے پر مجبور ہو گیا

بلوچستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے خلاف ایک کارروائی کے دوران صوبے میں تنظیم کا سربراہ مارا گیا اور اس آپریشن کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابدشہید ہوئے اور چار اہلکار زخمی ہوئے۔ کرنل سہیل عابد کو اسلام آباد میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی قبرستان میں نماز جنازہ کے موقع پر کرنل سہیل عابد کے بیٹے سے ملاقات کی اور اسے اپنے گلے لگایا۔

اس سے قبل شہید کرنل سہیل عابد کا جسد خاکی ان کے آبائی گاﺅں 91 ڈبلیو بی وہاڑی لے جایا گیا تو انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے لیکن جب ان کے والد نے اپنے شہید بیٹے کے جسد خاکی کا استقبال کیا تو فضاءپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

انہوں نے کرنل سہیل کے جسد خاکی کو سیلوٹ کیا اور تابوت کو بوسے دئیے جس پر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی اور فضاءپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ان مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دھوم مچ گئی اور ہر پاکستانی اس عظیم سپوت کیساتھ ساتھ ان کے والد کو خراج تحسین پیش کرنے پر بھی مجبور ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).