علی ظفر کی سالگرہ پہ ان کی اہلیہ کا پیغام منظر عام پر


گلو کار علی ظفر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ نے ایسا جذباتی پیغام جاری کردیا کہ سن کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر کی سالگرہ منانے کی خصوصیت یہ رہی کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پرعلی ظفر کے حق میں سب سے پہلے سامنے آنے والی اداکارہ ریشم نے سالگرہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ عائشہ فضلی نے جذباتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی فیملی پکچر شیئر کی اور کہا کہ’’ علی جیسا بہادر اور اچھا کوئی نہیں‘‘ ۔اس سالگرہ تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اداکارہ ریشم نے بھی اس تقریب کو رونق بخشی۔ اداکارہ ریشم اْس وقت سب سے پہلے علی ظفر کے حق میں سامنے آئی تھیں جب میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر ہراساں کئے جانے کا الزم لگایا گیاتھا۔واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کردی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).