میں بڑا ہو کر ٹرک بنوں گا


\"laibaویسے تو بند آنکھوں سے دیکھے گئے خوابوں کی تعبیر بتانے والے بہت ملتے ہیں اور کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے پر پابندی بھی نہیں لگی اب تک مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ اپنی مرضی کا خواب مشکل سے ہی دیکھ پاتے ہیں۔ ویسے تو ہم خوابوں میں وہ سب حاصل کر لیتے ہیں جو کرنا چاہتے ہیں اور حقیقت اس سے کوسوں دور ہوتی ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو اپنے خوابوں کو حقیقت بنا ہی لیتے ہیں۔

ہم میں سے کوئی مانے یا نا مانے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ \”ہمارے خاندان میں آج تک ایسا کام کسی نے نہیں کیا تو تم نے کیسے سوچ لیا\” اور \”لوگ کیا کہیں گے\” نے کئی کھلتے پھولوں جیسے خوابوں کو کھلنے سے پہلے ہی اتنی بری طرح مسخ کیا ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہاں پر دنیا کے دوغلے اور گھٹیا معیار کے چکر میں انسانوں کے اندر چھپے ہنر کو اندر ہی مار دیا جاتا ہے۔ ساری زندگی ایک مشین کی طرح گزر جاتی ہے جس میں اپنی مرضی کا شاید کچھ بھی نہیں ہوتا۔

میں صرف اتنا جاننا چاہتی ہوں کہ ہم نے اپنے ارد گرد اتنی مایوسی کیوں پھیلائی ہوئی ہے۔ کیوں ہم نہیں سکھاتے کہ وہ کرو جو کرنا چاہتے ہو۔ اپنے خوابوں کو جن بلندیوں پر پہنچانا چاہتے ہو پہنچاؤ۔ جب لوگ ہمارے خواب سن کر ہنستے ہیں کہ بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے تو حقیقت میں وہ ہمارے خوابوں کو سراہ رہے ہوتے ہیں۔ اپنی آنکھوں کو دیکھ لینے دیجئے وہ خواب جو آپ کا دل چاہتا ہے تاکہ آپ خوش رہ سکیں

آخر رکشوں کے پیچھے بھی تو ایک خواب ہی لکھا ہوتا ہے کہ

میں بڑا ہو کر ٹرک بنوں گا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments