مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقییہ ہاشمی نے اسمبلی میں نازیبا الفاظ  پر احتجاجاً استعفی دے دیا


مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا۔ ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کردیا ہے جس پر 18مئی کی تاریخ درج ہے، یہ استعفا بجٹ پیش کرنے کے 4 روز بعد پیش کیا گیا ہے ،اس سے قبل انہیں منانے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عہدے سے زیادہ اپنی عزت کو مقدم رکھتی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ مشیر خزانہ کا استعفا وزیراعلیٰ بلوچستان کو موصول ہوچکا ہے جس کی منظوری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).