پاکستان سٹاک ایکس چینج شدید مندی کا شکار


\"stock ایف آئی اے کے معروف سٹاک بروکر عقیل کریم ڈیڈھی اور ان کے ادارے کے خلاف کارروائی نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو شدید مندی کا شکار کردیا ہے اور ہفتے کے پہلے کاروباری دن انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار ایک پوائنٹس پر موجود تھا لیکن ابتدا میں ہی شدید مندی نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 216 پوائنٹس کمی کے ساتھ 29 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم اس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی اور انڈیکس 30 ہزار 50 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے مارکیٹ میں شدید مندی کو عقیل کریم ڈیڈھی اور ان کے ادارے کے خلاف کارروائی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے نے سرمایہ کاروں کو دباو¿ کا شکارکردیا ہے، اس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹوں میں مندی،خام تیل کی قیمتیں مارکیٹ پر اثر انداز ہورہی ہیں لیکن پی ایس ایکس میں آئندہ آنے والے دنوں میں مثبت تبدیلیاں دیکھی جائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments