دیکھیے مکمل ویڈیو؛ تھپڑ کے بعد دانیال عزیز اور پروگرام میں شریک نفیسہ شاہ کا ری ایکشن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تو پروگرام میں بیٹھی نفیسہ شاہ نے کیا کیا؟ پوری ویڈیو سامنے آ گئی، دیکھ کر نعیم الحق شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءنعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال کو نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران تھپڑ مارا جس کی ہر سطح پر مذمت کی جا رہی ہے جبکہ نعیم الحق سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تو اسی پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءنفیسہ شاہ نے کیا کیا؟ ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ دیکھ کر نعیم الحق شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارا تو دونوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی اور دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے لگے۔ پروگرام کے میزبان منیب فاروق دونوں کو چپ کروانے کی بھرپور کوشش کرتے نظر آئے مگر ناکام رہے۔

پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار افتخار محمد خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھتے رہے اور نفیسہ شاہ نے بھی صرف دیکھنے پر ہی اکتفا کیا مگر جب دونوں ہی کافی دیر تک خاموش نہ ہوئے تو نفیسہ شاہ پروگرام سے اٹھ کر چلی گئیں

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •