میاں نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر پسینے میں شرابور تصویر وائرل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر افراد احتساب عدالت کے باغیچے میں جا کر بیٹھ گئے ۔رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث پنکھے بھی بند ہو گئے اور عدالت میں گرمی بڑھ گئی۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف گرمی کی حالت میں احتساب عدالت کے باغیچے میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔اس تصویرکے ساتھ پیغام دیتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہو گا کہ اس کے ساتھ یہ حال ہو گا ،احتساب عدالت میں لوڈ شیڈنگ کے باعث نواز شریف درخت کے نیچے بیٹھے ہیں ۔

Mubasher Lucman

@mubasherlucman

نواز شریف نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہو گا کہ اسکے ساتھ یہ حال ہو گا
احتساب عدالت میں لوڈشیڈنگ کے باعث نواز شریف درخت کے نیچے بیٹھے ہیں

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •