سینئر صحافی افتخار احمد اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے درمیان ٹی وی ٹاک شو میں تلخ کلامی


”ہم بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا آپ خود کو سمجھ رہے ہیں اور۔۔۔“ معروف صحافی افتخار احمد کے بولنے پر حفیظ اللہ نیازی غصہ کر گئے اور ایسی بات کہہ دی کہ افتخار احمد بھی بھڑک اٹھے، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا معروف سینئر صحافی افتخار احمد اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی ہو گئی اور پھر دونوں نے ایک دوسرے سے وہ کچھ کہہ دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پرواگرام میں تبصرے کے دوران حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ” یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ انہیں پارٹی میں شامل کرنے میں میرا کتنا حصہ تھا، اسے بھی رہنے دیں۔“

حفیظ اللہ نیازی نے شاہ محمود قریشی کی پارٹی میں شمولیت سے متعلق اپنے کردار پر بات کرنے سے گریز کیا افتخار احمد نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا ” آپ کا کردار کیوں رہنے دیں؟ آپ بھی تو مجرم اور چور ہیں ناں۔۔۔ یہاں سیاسی بات ہو رہی ہے اور آپ یہاں آن دی ریکارڈ بات کریں۔“

اس موقع پر حفیظ اللہ نیازی خاصے برہم ہوئے اور کہنے لگے ”پہلے آپ افتخار احمد سے بات کروا لیں پھر میں بات کر لوں گا، ان کا ورژن لے لیں ، پھر ہی میں آرام سے بات کروں گا۔“ پروگرام کی میزبان نے افتخار احمد کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی سے بات جاری رکھنے کو کہا مگر وہ اپنی بات پر بضد رہے۔

حفیظ اللہ نیازی کی ناراضگی پر افتخار احمد بھی غصے میں آ گئے اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”حفیظ اللہ نیازی صاحب آپ کچھ زیادہ ہی پرسنل ہو نے لگ گئے ہیں۔ ہم بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنا آپ خود کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے کوئی پارٹی نہیں بنائی اور ہر پروگرام میں یہ نہیں کہا کہ میں نے پارٹی بنائی، پارٹی بنائی، پارٹی بنائی۔۔۔“

پروگرام کی میزبان کے بار بار کہنے کے باوجود بھی حفیظ اللہ نیازی نے ناراضگی ختم نہ کی جس پر میزبان بھی نے انہیں بولنے کا موقع نہ دیا اور دوسرے تجزیہ نگار سے گفتگو شروع کر دی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).