زمینی تعصبات کو خلاباز کیسے دیکھتے ہیں؟


تعصبات ایسے مدافعانہ عقلی حیلے ہیں جنہوں نے حیات کی بقا میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اب یوں لگتا ہے جیسے یہی تعصبات اور مدافعانہ عقلی حیلے انسان کی بقا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ یہ موضوع مزید اہمیت اختیار کر جاتا ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ حامل تعصبات کے انگوٹھے کے نیچے نیوکلئیر بم اور دیگر مہلک ہتھیاروں کابٹن ہے۔

تعصبات کو کم کرنے کی جانب سفر کی پہلی منزل تعصبات کو پہچاننا ہے۔ گذشتہ صدی میں ماہرین نے ایسے بیسیووں تعصبات کو پہچان کر فہرست مرتب کی لیکن لازم ہے کہ عام آدمی چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو کو ان تعصبات کو پہچاننے کی تعلیم دی جائے۔ اگر تعصبات کو عام آدمی نہیں پہچانے گا تو طاقتور طبقات و گروہ اس کے خوف سے فائدہ اٹھا کر اسےں تعصبات میں قید رکھیں گے۔

اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ایک محلے سے تعصب کا سفر شروع ہوتا ہے اور کیسے علم اور تجربے کی زیادتی سے ان تعصبات کی لکیریں مدھم پڑھتی ہیں؟ کیسے خلاباز جب مہینوں خلا میں رہنے کے بعد زمین پر لوٹتے ہیں تو ان میں حیران کن نفسیاتی تبدیلیاں پیدا ہو جاتیں جن میں ایک اوور ویو ایفیکٹ ہے جس کی وجہ سے ان کے نکتہ نظر میں فرق آجاتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے

وقار احمد ملک

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وقار احمد ملک

وقار احمد ملک اسلام آباد میں مقیم ایک صحافی ہے۔ وہ لکھتا نہیں، درد کی تصویر بناتا ہے۔ تعارف کے لیے پوچھنے پر کہتا ہے ’ وقار احمد ملک ایک بلتی عورت کا مرید اور بالکا ہے جو روتے ہوئے اپنے بیمار بچے کے گالوں کو خانقاہ کے ستونوں سے مس کرتی تھی‘ اور ہم کہتے ہیں ، ’اجڑے گھر آباد ہوں یا رب ، اجڑے گھر آباد۔۔۔‘

waqar-ahmad-malik has 180 posts and counting.See all posts by waqar-ahmad-malik