ہنی شہزادی تحریک انصاف جوائن کرنے کی وجہ بتاتی ہیں


فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ہنی شہزادی نے ایک تقریب میں اعلان کیاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹرہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثرکیاان کا ویڑن صاف ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی۔ہنی شہزادی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی اے قربان فاطمہ سے ان کا قریبی تعلق ہے جنہوں نے مجھے قائل کیا اور چودھری سرور کے ساتھ ملاوایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھائوں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).