نامزد نگران وزیر اعظم کی معذرت


نگران وزیراعظم کیلئے نامزد ہونے والے سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے سے پہلے میڈیا کیساتھ بات چیت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی تاہم باقاعدہ گفتگو سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دیگر پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بعد نامزد کر دیا ہے۔

صدرمملکت ممنون حسین نے نامزدگی پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دینی ہے اس لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک میڈیا سے بات چیت کرنا مناسب نہیں ہے۔ صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو کے دوران نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر ناصرالملک کو مبارکباد بھی پیش کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).