80،000 لے کے اسقاط کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید کی سزا


عدالت نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

ٹیکسلا میں ایڈیشنل سیشن جج ملک احمد ارشد نے 13 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔

ایڈیشنل سیشن جج  نے زیادتی کا شکار بچی کا اسقاط حمل کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھی 3 سال قید کی سزا سنادی۔ لیڈی ڈاکٹر طلعت نے مجرم محمد اشفاق سے 80 ہزار روپے رشوت لے کر بچی کا اسقاط حمل کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).