ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ


\"health ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کے دوران ای ڈی او ہیلتھ کے حامی بھی میدان میں کود پڑے جس کے بعد دونوں گروپوں میں خوب لڑائی جھگڑا ہوا جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آئندہ ماہ ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے ہیلتھ آفس میں ای ڈی او کے ناروا سلوک اور ناجائز مقدمات کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ای ڈی او آفس کے ملازمین نے ای ڈی او ہیلتھ کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیئے جس کے بعد احتجاج لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور ہیلتھ ا?فس کے ملازمین نے خواتین مظاہرین کو دھکے دیئے اور پلے کارڈز بھی پھاڑ ڈالے۔ دونوں گروپوں میں لڑائی جھگڑا اور نازیبا الفاظ کا خوب استعمال ہوتا رہا کسی نے ایک کو مکا مارا تو کسی نے دوسرے کو گھسیٹا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ اگر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو وہ 14فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments