ایسے مسافر بھی ہمیں برے لگتے ہیں جو ہم سے سرگوشی میں بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں


 فضائی سفر کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جوہوائی جہاز کے عملے کو سخت ناگوار گزرتی ہیں اور نتیجتاً اس مسافر کے ساتھ ان کے روئیے میں سرد مہری آ جاتی ہے۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے ایسی تمام باتیں بتا دی ہیں جن سے مسافروں کو بہرصورت گریز کرنا چاہیے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ایئرہوسٹس نے ہوائی سفر سے متعلق ویب سائٹ PopSugarسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جو مسافر ہم سے ایسی چیزوں کے متعلق شکایت کرتے ہیں جو ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتی۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہو، موسم کی خراب صورتحال ہو یا دیگر ایسے عوامل، ان پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور مسافروں کو چاہیے کہ وہ ایسے معاملات کی شکایت کبھی بھی ایئرہوسٹسز سے نہ کیا کریں۔“

اس آسٹریلوی ایئرہوسٹس نے مزید بتایا کہ ”اس کے علاوہ ہمیں وہ مسافر انتہائی برے لگتے ہیں جو ہمیں مخاطب کرنے کے لیے ہاتھ سے چھوتے ہیں یا تلخ اور تند لہجے میں بلاتے ہیں۔ کئی ایسے مسافر ہوتے ہیں کہ جب ہم درمیانی راستے میں ان کے قریب سے گزر رہی ہوں تو وہ ہمارے بازو یا جسم کے دیگر حصے پر ہاتھ لگا کر مخاطب کرتے ہیں۔ ایسے مسافر بھی ہمیں برے لگتے ہیں جو ہم سے سرگوشی میں بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ایسے مسافروں کے پاس جانے سے کتراتی ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں بری سروس کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔ مسافروں کو نہ تو کسی ایئرہوسٹس کو چھونا چاہیے اور اتنی بلند آواز میں بات کرنی چاہیے جو مناسب فاصلے سے ایئرہوسٹسز کو سنائی دے سکے اور انہیں بات سننے کے لیے جھکنا نہ پڑے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).