مرد انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کس طرح کا فحش مواد سرچ کرتے ہیں؟


انسانی نفسیات پر کئے جانے والے سب سے بڑے سروے میں مردوں کی نفسیات کے متعلق کچھ حیرتناک، بلکہ شرمناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایک سال کے دوران صرف امریکہ اور کینیڈا کے 10کروڑ سے زائد مردوں نے آن لائن فحش فلمیں دیکھیں، جبکہ اس کے برعکس خواتین میں سے 90 فیصد نے آن لائن رومانوی ناول پڑھے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس سروے کے نتائج سے یہ بات واضح طور پر نظر آئی ہے کہ فحش مواد کے صارفین میں بہت بھاری تعداد مردوں کی ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے نتائج کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’اے بلین وکڈ تھاٹس‘ میں بحث کا موضوع بنایا گیا ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایک ارب سے زائد انٹرنیٹ صارفین کی ویب سرچز کا تجزیہ کر کے ان کے جنسی رجحانات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جنسی مواد کے متعلق مردوں کی ترجیحات کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ نوجوان لڑکیوں کی بجائے قدرے زیادہ عمر کی خواتین سے متعلقہ فحش مواد کی تلاش زیادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح دبلی پتلی خواتین کی نسبت قدرے بھرپورجسم کی خواتین کے لئے بھی ان کی پسندیدگی زیادہ ہے۔ مغربی ممالک میں سب سے حیران کن بات یہ نظر آئی کہ مردوں کی کثیر تعداد فحش ویب سائٹوں پر ’میرے دوست کی ماں‘ جیسے الفاظ لکھ کر سرچ کر رہی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی عمر کی خواتین میں دلچسپی اپنی جگہ لیکن ’دوست کی ماں‘ سے متعلقہ فحش مواد کی تلاش واقعی سمجھ سے باہر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).