ملکہ حسن کا بازو کیوں مروڑا گیا؟


ملکہ حسن کے ساتھ پولیس والوں کی انتہائی شرمناک حرکت، پہلے پکڑ لیا اور پھر۔۔۔

ویب سائٹ ’بیوٹی پیجنٹس‘ کے مطابق یہ واقعہ روس کے علاقے تاتارستان کے شہر کاگان میں پیش آیا۔ مقامی ملکہ حسن 28سالہ وکٹوریہ بانتاسیواکا کہنا ہے کہ تین پولیس اہلکاروں نے سربازار انہیں دبوچ لیا اور ان کے بازو پیچھے کی جانب مروڑ کر انہیں زمین پر گرا دیا۔ انہوں نے اس بدسلوکی کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے مزید سختی کا مظاہرہ کیا اور سڑک پر انہیں سب کے سامنے الٹا لٹائے رکھا ۔ ان کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے جس پر ایک پولیس اہلکار نے اپنا کارڈ دیکھتے ہوئے کہا کہ وکٹوریہ کے پاس منشیات ہیں اور انہیں پولیس سٹیشن جانا پڑے گا۔ بعد ازاں جب ان کی تلاشی لی گئی تو پتا چلا کہ ان کے پاس منشیات کا ایک ذرہ بھی نہیں تھا۔

وکٹوریا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور بتایا کہ انہیں کچھ معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی تھیں جبکہ بازوں مروڑنے سے پٹھوں میں تکلیف کا مسئلہ بھی تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ وکٹوریا 2006ءمیںتاتارستان کے مقامی مقابلہ حسن کی فاتح قرار پائی تھیں۔انہوں نے بدمعاشی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرودیا گیا ہے جس پر قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).