ریحام خان غصے اور ہسٹیریا کا شکار کب ہوئیں؟


”ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ روپے مانگتے ہوئے خود دیکھا اور۔۔۔“ ریحام خان نے ایک کروڑ روپے کیوں مانگے، سیف سٹی پراجیکٹ میں کتنی کمیشن کھانے کی کوشش کی اور کیا کچھ کرتی رہیں؟ عون چوہدری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دئیے

ریحام خان کی کتاب میں ممکنہ طور پر عمران خان پر متعدد الزامات عائد کے گئے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی رہنماءاور کارکنان آگ بگولہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماءعون چوہدری نے بھی ریحام خان سے متعلق کچھ انکشافات کئے ہیں اور بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے ریحام خان کو علیم خان سے ایک کروڑ روپے طلب کرتے ہوئے دیکھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے لکھا ”ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں غلط الزامات عائد کرتے ہوئے جو گندگی پھیلائی ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ اب ریحام خان کی فریب کاریاں عوام کے سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے جو میں نے خود دیکھیں“

پیسے اور طاقت کیلئے اس کی پیاس نہ بجھنے والی تھی اور وہ یہ دونوں چیزیں حاصل کرنے کیلئے بہت جلدی کر رہی تھی۔ میں نے اسے علیم خان سے اپنی فلم کیلئے ایک کروڑ روپے مانگتے ہوئے خود دیکھا“

ریحام خان نے ہمارے ایک پارلیمنٹیرین سے رابطہ کر کے اپنی فلم کیلئے لاکھوں روپے کا فرنیچر ادھار لیا لیکن وہ کبھی واپس نہیں کیا گیا! وہ بس ’غائب‘ ہو گیا“

عون چوہدری نے اپنے بات جاری رکھتے ہوئے لکھا ”میں اس کیساتھ صرف یہ پتہ چلانے کیلئے کراچی گیا تھا کہ اس نے پیسے مانگنے کیلئے شوکت خانم میموریل ہسپتال کے ڈونر سے ملاقات کی، جو ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت ہے“

وہ خیبرپختونخواہ کے معاملات میں بھی مداخلت کی خواہش مند تھی اور میری آنکھوں کے سامنے اس نے سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے ایک غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کرنے کی کوشش کی اور 20 لاکھ ڈالر کمیشن طلب کیا!“

یہ وہ وقت تھا جب میں سب کچھ عمران خان کو بتانے پر مجبور ہواکہ وہ کیا کچھ کرنا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے فوراً ریحام خان کی تمام سکیموں کو روک دیا۔ جس پر وہ شدید غصے اور ہسٹیریا میں آ گئی“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).