ایک باعزت عورت پر رمضان میں گندگی اچھالی جارہی ہے


ریحام خان کی کتاب 25ہزار میں بکے گی :حنیف عباسی کادعویٰ

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آن دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا کہ کب انہوں نے کتاب لکھنی تھی ۔میں سیاسی آدمی ہوں ۔ ریحام کے ساتھ ظلم ہوا تھا اور وہ کتاب لکھنا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک باعزت عورت پر رمضان میں گندگی اچھالی جارہی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب جو پہلے 5ہزار میں بکنی تھی اب 25ہزار میں بکے گی۔میں نے صرف پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں اور صحافی کتابیں لکھتے رہتے ہیں اور میں نے ایسے ہی کہا تھا کہ ریحام کتاب لکھ سکتی ہیں اورکتاب نے 2018کے انتخابات سے قبل ہی آنا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).