وہ رات کو کوکین پارٹیاں کرتا ہے


میئر کراچی دن کو رشوت اکٹھی جبکہ رات کوکوکین پارٹیاں کرتاہے :مصطفی کمال

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ 2013میں 10لاکھ لوگوں نے مضبوط ایم کیو ایم کیخلاف ووٹ دیا تھا ۔ آج جب لوگوں کو بے انتہا بلدیاتی مسائل کا سامنا ہے لوگ ایم کیوایم کے حق میں ووٹ کیوں دیں گے ؟انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کے پاس ایک واضح ایجنڈاہے جس کو پیش کرکے ہم عوام سے ووٹ مانگیں گے ۔اس وقت پاک سرزمین پارٹی ہی ہے جس کے 100فیصد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔اس لئے ہم نے ایک پارلیمانی بورڈ بنایاتھا جس نے میرٹ پر پارٹی ٹکٹ جاری کئے اور اس بات کافیصلہ کیا کہ کون پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے لئے انتخابات کا نتیجہ بہت خوشگوار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ شہرکا موجودہ میئر دن کورشوت جمع کرتا اور رات کو کوکین پارٹیاں کرتا ہے ۔ یہ ہم لو گ ہی تھے جنہوں نے کراچی کو پہلے بنایا تھا اور اب بھی بنائیں گے کیونکہ ایم کیو ایم نے کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈر چینج کر سکتے تھے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا ۔ سندھ کا موجودہ نگران سیٹ اپ غیر جانبدار نہیں ہے بلکہ یہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مک مکا ہے جو پیپلز پارٹی ے کہا وہ ایم کیو ایم  نے مان لیا  ۔ انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے لیکن میں ایک سے زائد نشستوں سے عام انتخابات میں حصہ لوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).