چین میں تاریخ کے قدیم ترین قدموں کے نشان دریافت


یہ تحقیق ایک چینی ٹیم نے کی ہے اور سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

یہ تحقیق ایک چینی ٹیم نے کی ہے اور سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

جنوبی چین میں کسی بھی جانور کے پاؤں کا قدیم ترین نشان دریافت ہوا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ نشان ساڑھے چوون کروڑ سال پرانا ہے تاہم یہ کس جانور کا ہے، اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

اس فوصل (آثارِ قدیمہ) میں دو قدموں کی قطار کے نشان دیکھے جا سکتے ہیں اور کسی بھی ٹانگوں والے جانور کا یہ قدیم ترین ریکارڈ ہے۔

یہ تحقیق ایک چینی ٹیم نے کی ہے اور سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جمرود میں آثار قدیمہ کی اہم دریافت

اسرائیل میں غار سے قدیم دستاویزات کے آثار دریافت

محققین کو اس بات کا حتمی طور پر پتا نہیں ہے کہ کیا اس جانور کی دو ٹانگیں تھیں یا اس سے زیادہ تاہم ان کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان ہی زیادہ ہے کہ یہ نشان کسی ’بائی لیٹریئن‘ جانور کے ہیں۔

’بائی لیٹریئن‘ جانوروں کی وہ قسم ہے جن کے بیرونی اعضا جوڑیوں میں ہوتے ہیں اور یہی گروپ آج دنیا بھر میں مختلف ذیلی اقسام کی شکل میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔

قدموں کے نشانات جنوبی چین میں یانگزتی جورج کے علاقے میں دریافت کیے گئے ہیں۔ جن پتھروں میں یہ نشان ملے ہیں وہ 551 ملین سے 541 ملین سال پرانے ہیں۔

اس تحقیق کے شریک مصنف ژی چن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماضی میں دریافت کیے گئے فوصلز 530 سے 540 ملین سال پرانے تھے۔ یہ والے فوصلز تقریباً 10 ملین سال اور زیادہ پرانے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp