حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب سے تصویر لیک کر دی؛ جیریمی مکلیلن


”حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب سے تصویر لیک کر دی اور۔۔۔“ معروف امریکی کامیڈین نے ”تہلکہ خیز“ انکشاف کر دیا، تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے اور ہر روز نت نئی باتیں منظرعام پر آ رہی ہیں۔

ان کی کتاب اشاعت سے پہلے ہی مقبول ہو گئی ہے اور لوگ شدت سے کتاب کی اشاعت کے منتظر ہیں جبکہ اس کتاب میں ممکنہ انکشافات کے باعث ریحام خان کو تنقید اور مذاق کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ریحام خان کی کتاب میں ممکنہ طور پر کیا کچھ لکھا گیا ہے؟ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کو لوگوں نے مذاق سمجھا لیکن جیسے جیسے نئی باتیں سامنے آئیں تو اسے مزید مضحکہ خیز قرار دیا جانے لگا ہے۔

کتاب میں لکھی گئی ممکنہ باتیں سامنے آنے کے بعد پاکستانی عوام تو ریحام خان کو تنقید اور مذاق کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن معروف امریکی کامیڈین جیریمی مکلیلن بھی پیچھے نہیں رہے جنہوں نے وہ تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے جو حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب سے ”لیک“ کی۔

انہوں نے اپنی ایک تصویر لی جس میں وہ کسی شخص کیساتھ کھڑے ہیں جس کی انگلی ان کی طرف ہے اور اس پر عمران خان کا چہرہ لگا دیا اور اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا ”حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب میں سے لی گئی تصویر جاری کر دی ہے۔ یہ اصلی نہیں ہے۔ عمران اور میں نے سینٹورس میں جانے کی کوشش کی لیکن ہمیں روک دیا گیا کیونکہ اس رات صرف فیملیز کو اندر جانے کی اجازت تھی۔۔۔ جعلی خبر۔۔۔“

اب نہ تو یہ تصویر کچھ زیادہ مزاحیہ ہے اور نہ ہی ان کی بنائی ہوئی ’کہانی‘ مگر قابل تعریف بات یہ ہے کہ وہ پاکستان میں جاری ہنگامے سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ غیر ملکیوں کی اکثریت بلکہ تقریباً سارے ہی غیر ملکی یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ پاکستان میں کیا چل رہا ہے مگر یہ لڑکا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خبریں ہی دیکھتا ہے۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).