ویانا میں 7 مساجد بند اور آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا اعلان


آسٹریا کی  حکومت نے سات مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرُس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں ’سیاسی اسلام‘ کی ترویج  کے لیے غیرملکی مالی معاونت کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے عرب مذہبی  گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو کہ ان  مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔

حکومت نے درجنوں آئمہ کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

قدامت پسند سیباستان گزشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت  سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ترکی نے آسٹریا کی حکومت کے مذکورہ اقدامات کو اسلام  فوبیا قرار دیتے ہوئے  کہا  کہ  ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک  کررہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).