موبائل یا کمپیوٹر کے ساتھ ہیڈفون استعمال کرنے والوں کے لیے وارننگ


اگر آپ موبائل یا کمپیوٹر کے ساتھ ہیڈفون استعمال کرتے ہیں تو فوری یہ ایک کام ضرور کر لیں، ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کر دی

ہیڈفون ایک ایسی چیز ہے جو آج ہر نوجوان موبائل اور کمپیوٹر کے ساتھ استعمال کر رہا ہے لیکن شاید ہی کبھی کسی نے انہیں صاف کرنے کی زحمت کی ہو۔ اب ماہرین نے ہیڈفون صاف کیے بغیر استعمال کرنے یا دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا ایسا خوفناک نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر آدمی ہیڈ فون کے استعمال سے ہی خائف ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیڈفون ایسی چیز ہیں جوبہت آسانی سے خطرناک قسم کے بیکٹیریاکی آماجگاہ بن سکتے ہیں۔ اگر انہیں باقاعدگی سے صاف نہ کیا جائے اور دوسروں کے ساتھ شیئر کیا جائے تو صارف کو’ سوِمرز ایئر‘ (Swimmer’s ear) نامی انتہائی تکلیف دہ انفیکشن لاحق ہونے کے امکانات کئی گنا زیادہ ہو جاتے ہیں۔

بھارت کی منی پال یونیورسٹی کے ماہرین کی اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر چرانجے مکھوپدھیا کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے اس تحقیق میں جتنے ہیڈ فون کا تجزیہ کیا ان میں سے 92فیصد پر خطرناک بیکٹیریا موجود تھے اور یہ بیکٹیریا سے متاثرہ یہ تمام ہیڈفون ایسے لوگوں کے تھے جو انہیں دوسروں کے ساتھ اکثر شیئر کرتے رہتے تھے۔ان میں صرف 8فیصد ایسے ہیڈفون تھے جن کے مالک انہیں کبھی کبھار ہی شیئر کرتے تھے تاہم وہ انہیں صاف بھی نہیں کرتے تھے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تو یہی ہے کہ اپنے ہیڈ فون کسی کو استعمال کے لیے مت دیں اور اگر دینے پڑ جائیں تو واپسی پر خود استعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح صاف کر لیں۔ انہیں ڈِش سوپ جیسے کسی نرم کلینر اور نیم گرم پانی سے اور اس کے سپیکر والے سوراخ کو خشک ٹوتھ برش سے صاف کرنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).