بیٹریوں کی کارکردگی بڑھانے والا آلہ تیار


\"batry\"یونیورسٹی آف کیلیورنیا اروائن کے سائنسدانوں نے بیٹریوں پر کام کرتے ہوئے اتفاقی طور پر ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا جس کے تحت روایتی بیٹریوں کی کارکردگی کو 400 گنا تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ارون کے ماہرین نے روایتی لیتھیئم کی بجائے سونے کے انتہائی باریک تاروں ( نینو گولڈ وائر) پر مینگنیز آکسائیڈ کی تہہ چڑھائی اور نوٹ کیا تو معلوم ہوا کہ اس طرح بننے والی بیٹری 2 لاکھ چارجنگ سائیکل پورے کرکے بھی کام کرتی ہے اور اس طرح اس کی کارکردگی 400 گنا تک بڑھ گئی جب کہ اس عمل سے بیٹری کو زنگ نہیں لگا کیونکہ تار سونے سے بنائے گئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بیٹری میں ایک گاڑھا جیل بھی استعمال کیا ہے لیکن اب تک وہ بیٹری کا اچھی کارکردگی کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نینو تاروں سے بنائی گئی بیٹریاں 10 ہزار سائیکل تک چل سکتی ہیں اور اس طرح بہت عرصے تک استعمال ہونے والی بیٹریاں تیار کی جاسکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments