ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیم فائنل میں


ایکتا بشٹ

انڈیا کی لیف آرم سپنر ایکتا بشٹ نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر پاکستان کی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

انڈیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

سنیچر کو کوالالمپور کے کنرارا اکیڈیمی اوول میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر صرف 72 رنز ہی بنا سکی۔

انڈیا کی لیف آرم سپنر ایکتا بشٹ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر پاکستان کی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انڈیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 73 رنز کا معولی ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی سری لنکا کو شکست

آئی سی سی کا خواتین کرکٹ کے لیے دگنی فنڈنگ کا اعلان

آئی سی سی کا خواتین کرکٹ کے لیے دگنی فنڈنگ کا اعلان

انڈیا کی اوپنر سمرتی مندھانا نے 40 گیندوں پر 38 جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 49 گیندوں پر 34 رنز بنائے جبکہ متھالی راج اور دپتی شرما بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گیئں۔

انڈیا کی جانب سے مندھانا اور ہرمن پریت نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنائے۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے سب سے زیادہ 20 جبکہ ناہید خان نے 18 رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ پاکستان کی دیگر کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں ناکام رہیں۔

یہ انڈیا کی پانچ میچوں میں چوتھی کامیابی ہے۔

انڈیا کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس نے سری لنکا اور پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp