سنی لیون کے ساتھ “محاذ” پرلطف ہو گا: اینکرپرسن وجاہت سعید خان


تفصیل کے مطابق مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ پر سنی لیون نے اپنے ساتھی میزبان رنوجے سنگھا کے ساتھ تصویر شیئر کی تواسے دیکھ کر پاکستانی صحافی نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار یہ تصویر دیکھی تو مجھے لگا کہ یہ وجاہت سعید خان ہیں اور سنی لیون ان کے پروگرام ”محاذ“میں آرہی ہیں ،کسی قسم کی تاخیر کے بغیر میں نے تصویر کو اوپن کیا تو پتہ لگا کہ یہ کوئی آپ کی طرح نظر آنے والا شخص تھا ۔

اس پر وجاہت سعید خان بھی خاموش نہ رہے اور اپنے دل کی بات بتا تے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سنی لیون کے ساتھ پروگرام کروں کیونکہ سنی لیون کے ساتھ ”محاذ“کا بہت مزہ آئے گا ،یہ پروگرام سنی لیون کی طرح متنازع اور دشوار ہو گا اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).