کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف کی بالی ووڈ میں ہنگامہ خیز اینٹری


بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں مگر اس سے پہلے ہی انہوں نے ایک ایسا ”دھماکہ“ کر دیا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایزابیل کیف کا سونم کپور کے بھائی ہرشاوردھن کپور کیساتھ ’معاشقہ‘ چل رہا ہے اور دونوں گزشتہ روز ہرشاوردھن کی فلم ”بھاویش جوشی“ دیکھنے کیلئے ایک ہی گاڑی میں سینماءآئے اور پھر جب تھیٹر سے جانے لگے تو ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز کے ’ہتھے‘ چڑھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہت خوش نظر آ رہے تھے اور گاڑی میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف تھے جبکہ ایک دوسرے کو پیار بھری نگاہوں سے دیکھتے رہے۔ ایزابیل کیف جلد ہی سورج پنچولی کی فلم ”ٹائم ٹو ڈانس“ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہرشا وردھن کا اس سے پہلے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کیساتھ بھی معاشقہ چلتا رہا ہے تاہم دونوں کچھ مہینوں کے بعد ہی علیحدہ ہو گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).