انڈیا کو شکست، بنگلہ دیش پہلی بار خواتین کا ایشین چیمپیئن بن گیا


بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں انڈیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اتوار کو کوالالمپور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے 113 رنز کا مطلوبہ ہدف آخری گیند پر حاصل کر کے چھ بار کی ایشین چیمپیئن انڈیا سے ایشین چیمپیئن کا تاج چھین لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ نے چار چوکوں کی مدد سے 27 اور رومانہ احمد نے ایک چوکے کی 24 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے پونم یادیو نے بنگلہ دیش کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیے

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی سری لنکا کو شکست

آئی سی سی کا خواتین کرکٹ کے لیے دگنی فنڈنگ کا اعلان

آئی سی سی کا خواتین کرکٹ کے لیے دگنی فنڈنگ کا اعلان

اس سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے 42 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھالی راج اور کرشنا مورتی 11،11 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے خدیجۃالکبریٰ اور رومانہ احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد اس ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم نے پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزازا حاصل کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32286 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp