میرے دوست نے مجھے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ تمہاری تصویر فحش فلموں کی ویب سائٹ پر لگی ہے


تصویر جس کی بنیاد پہ مقدمہ ہوا

یہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا جدید دور ہے۔ سچ کہیں تو آج کا زمانہ کچھ ایسا جدید ہو چکا ہے کہ عام آدمی تو اس کی بھول بھلیوں کے باعث چکرا ہی جاتا ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا کی دنیا ایسا گورکھ دھند ہے کہ جس پر کوئی پلک جھپکتے میں مشہور ہو جاتا ہے تو کسی کی عزت لمحوں میں دنیا بھر میں نیلام ہو جاتی ہے۔ امریکی ریاست نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو بھی اس وقت بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا جب ایک دوست نے فون کر کے بتایا کہ اس کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ویب سائٹ NJ.COMکے مطابق ایڈورڈ کیلی نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے ایک دوست نے بتایا کہ فحش ویب سائٹ پر اس کی تصویر موجو دہے جس پر وہ بہت حیران ہوا۔ اس کیلئے یہ بات تسلیم کرنا ناممکن تھا کیونکہ اس نے کبھی اپنی تصویر کسی فحش ویب سائٹ کو پوسٹ نہیں کی تھی۔ جب اس نے مذکورہ ویب پیج کھولا تو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپایا کیونکہ واقعی اس کی تصویر ویب پیج پر موجو دایک اشتہار کا حصہ تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).