افریقہ کے سب سے قدیم درخت اچانک سوکھنے لگے


تین ہزار پرانا درخت جس کے تنے میں 40 افراد سما سکتے ہیں لیکن اب اس کی حالت کیاہے ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

ویب سائٹ ٹرانس 24 کے مطابق ماہرین نباتات نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حالیہ سالوں کے دوران افریقہ کے تاریخی باؤ باب درختوں میں سے کچھ اچانک پراسرار طورپر مررہے ہیں۔ ان میں سے اکثر اڑھائی ہزار سال پرانے تھے اور غالباً موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ان درختوں کا خاتمہ ہورہا ہے۔ سائنسی جریدے ’نیچر پلانٹس‘ میں شائع ہوجانے والی تحقیق میں سائنسدانوں نے لکھا ہے کہ ’’افریقہ کے پرانے ترین 13 درختوں میں سے 9 مرچکے ہیں یا کم از کم ان کے تنے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان درختوں کے خاتمے کا سلسلہ گزشتہ 12 سالوں سے جاری ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ کرہ ارض پر جو درخت ہزاروں سال سے موجود تھے وہ اس دور میں ایک ایک کرکے ختم ہونے لگے ہیں۔‘‘

دنیا کے قدیم ترین درختوں کے خاتمے کی خبر نے ہر کسی کو پریشان کردیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تحقیق کرنے اور ان قدیم درختوں کو بچانے کیلئے رومانیہ، جنوبی افریقہ اور امریکہ کے سائنسدانوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے افریقہ کے مختلف ممالک میں تحقیقی کام کا آغاز بھی کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).