سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی


شیخ رشید

شیخ رشید آئندہ انتخابات میں راولپنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑ رےہے ہیں

پاکستان کی سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں انتخابات لڑنے کا اہل قرار دیا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کی نااہلی کی متعلق درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو محفوظ کر کیا تھا۔

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم

کیا تاحیات نااہلی کا فیصلہ بدلا جا سکتا ہے؟

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے اہم نکات

’مسٹر سپیکر نہیں مائی لارڈز کہیں‘

بدھ کو فیصلے سناتے ہوئے ججوں نے اکثریت کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے شیخ رشید کو انتخابات لڑنے کا اہل قرار دیا ہے۔

دو ججوں نے درخواست کو مسترد کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا لیکن جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلے کے خلاف اختلافی نوٹ لکھا اور کہا کہ اسے فل بینچ کو بھیجا جائے۔

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ نواز کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شکیل اعوان نے شیخ رشید کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے نااہلی کی درخواست دی تھی۔

اس موقع پر عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’اللہ نے میرے حق میں فیصلہ کیا اور آج راولپنڈی کے حلقے سے قلم دوات جیت گئی ہے۔‘

چند ہفتے قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف کو نااہل کیے جانے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیتے انھیں اہل قرار دیا تھا۔

تاہم اس سے قبل سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp