دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف


شعیب ملک

شعیب ملک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 22 گیندوں میں 49 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

ایڈنبرا میں سکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 22 گیندوں میں 49 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کی سکاٹ لینڈ کے خلاف 48 رنز سے کامیابی

سرفراز کے کریز پہ آتے ہی سماں بدل گیا

پاکستان کی جانب سے آغاز اچھا تھا اور فخر زمان اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 60 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 60 کے مجموعی سکور پر گری جب 22 گیندوں میں 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ جلد گری جب دوسرے اوپنر فخر زمان مجموعی سکور میں دو رنز کا اضافہ کر سکے اور 33 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

کرکٹ

کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں ناکام رہے اور 13 اور 19 کے انفرادی سکور پر آّؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 98 کے مجموعی سکور پر گری جب آصف علی صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

شاداب خان نے تیز کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ 17 گیندوں میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی

آصف علی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے

ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32187 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp